ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں جہاں فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور عام صارفین کے لیے سونا خریدنا مشکل ہورہا ہے۔

 گزشتہ روز سونے کے نرخ میں فی تولہ 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا، مگر آج تمام  گزشتہ ریکارڈ توڑتے فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 300 روپے کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اس اضافے کے بعد سونے کی نئی قیمت ریکارڈ سطح 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے جبکہ  دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 3 ہزار 687 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس سے اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 43 ڈالر بڑھ کر 4,638 ڈالر تک جا پہنچی ہے۔ ملکی مارکیٹ پر اس عالمی اثر کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی مقامی طلب بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بنی۔

چاندی کی قیمتیں بھی آسمان پر

چاندی کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جہاں  چاندی کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے اس کی نئی قیمت 9,575 روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  : سونے اور چاندی کی قیمتوں نے سارے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے

ماہرین کا کہنا ہے کہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں مضبوط ڈیمانڈ، امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور ملکی اقتصادی حالات کی وجہ سے سامنے آیا ہے۔

دوسری جانب صرافہ مارکیٹ سے وابستہ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث سونے کی خریداری میں وقتی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے، تاہم سرمایہ کاری کے مقصد سے خریدار اب بھی مارکیٹ میں موجود ہیں،  اگر عالمی مارکیٹ میں یہی رجحان برقرار رہا تو آئندہ دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے ۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *