امریکا نے 75 ملکوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ روک دی

امریکا نے 75 ملکوں کیلئے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ روک دی

امریکی محکمہ خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکا 75 ممالک سے آنے والے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ عارضی طور پر معطل کر رہا ہے

اس فیصلے کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جن کے شہری امریکا پہنچنے کے بعد سرکاری فلاحی سہولیات پر غیر معمولی حد تک انحصار کرتے ہیں،محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک امریکا اس بات کو یقینی نہیں بنا لیتا کہ نئے آنے والے تارکینِ وطن امریکی عوام کے وسائل پر اضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد امریکی عوام کی محنت کی کمائی اور فلاحی نظام کا تحفظ کرنا ہے۔

امریکی حکام کے مطابق اس فیصلے سے درجنوں ممالک متاثر ہوں گے متاثرہ ممالک میں ایران، عراق، روس، افغانستان، برازیل اور نائیجیریا،پاکستان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ البانیہ، الجزائر، انٹیگوا و باربوڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بنگلادیش، بارباڈوس، بیلاروس، بیلیز، بھوٹان، بہاماس اور بوسنیا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ مزید برآں برما، کمبوڈیا، کیمرون، کیپ ورڈی، کولمبیا، کیوبا اور جمہوریہ کانگو کے شہری بھی ویزہ پابندی سے متاثر ہوں گے۔

اس کے علاوہ ڈومینیکا، مصر، اریٹیرا، ایتھوپیا، فجی، گیمبیا، جارجیا، گھانا، گریناڈا اور گوئٹے مالا کے شہری بھی عارضی پابندی کا سامنا کریں گے۔ محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ افراد کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے اضافی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں ہدایات اور رہنمائی دی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکہ نےسمگلنگ میں ملوث بھارتی کاروباری شخصیات کے ویزے منسوخ کردئیے

محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام صرف امیگرنٹ ویزوں تک محدود ہے  جبکہ دیگر اقسام کے ویزوں سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیابیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ امریکی عوام کی سخاوت کا غلط استعمال نہ ہو۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کیا کہ قومی مفادات کے تحفظ کے لیے سخت فیصلے ناگزیر ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق موجودہ پالیسی “امریکا فرسٹ” کے اصول کے تحت مرتب کی گئی ہے، اور ٹرمپ انتظامیہ ہر صورت امریکی عوام کے مفادات کو اولین ترجیح دیتی رہے گی۔

editor

Related Articles