بھارتی میڈیا کے معروف چینل انڈیا ٹی وی کے ایک پروگرام میں بھارتی دفاعی و سیاسی تجزیہ کاروں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت، بصیرت اور اسٹریٹجک صلاحیتوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔
انڈیا ٹی وی کے پروگرام کے دوران تجزیہ کاروں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر محض ایک عسکری کمانڈر نہیں بلکہ ایک تجربہ کار انٹیلی جنس افسر کی طرح معاملات کو خاموشی، تدبر اور گہری منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔
بھارتی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر قومی اور بین الاقومی امور پر جذباتی ردعمل کے بجائے طویل المدتی حکمت عملی کو ترجیح دیتے ہیں اور وہ نہایت اسمارٹ انداز میں ریاستی معاملات کو ہینڈل کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق یہی حکمت عملی پاکستان کے داخلی استحکام اور عالمی سطح پر مؤثر کردار کی وجہ بن رہی ہے
بھارتی تجزیہ کاروں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف اور وقار میں واضح بہتری آئی ہے۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک پوزیشن پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکی ہے اور عالمی فورمز پر پاکستان کی بات کو سنجیدگی سے سنا جا رہا ہے۔