سینئر تجزیہ کار حسن ایوب نے کہا ہے کہ قائد حزب اختلاف کے لیے جو نوٹیفیکشن جاری ہوا ہے اس میں لفظ “ڈمی” لکھنا بھول گئے کیونکہ حقیقت یہ ہے کہ محمود خان اچکزئی عملی طور پر ایک ڈمی اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی پر ایک ایسے ٹولے کی گرفت مضبوط ہو چکی ہے جسے نہ سیاست کا تجربہ ہے اور نہ ہی گورننس میں دلچسپی۔گورننس کو پسِ پشت ڈال کر سوشل میڈیا کو خوش کرنے اور تحریکوں پر توجہ دے رہے ہیں ۔