حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکمی کردی

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹرکمی کردی

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 319 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور اس کی قیمت 357 روپے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم قیمتوں کا روزانہ نظام ختم کرنے کا مطالبہ، پمپ مالکان نے ہڑتال کا عندیہ دے دیا

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

Related Articles