پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل، 1248 کنال سے زائد اراضی واگزار

پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن مکمل، 1248 کنال سے زائد اراضی واگزار

پشاور میں رنگ روڈ پر تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن مکمل کرلیا گیا، جس کے دوران پیر زکوڑی پل سے حیات آباد ٹول پلازہ تک مجموعی طور پر 1248 کنال 8 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ کے مختلف چوکوں اور انٹرسیکشنز سے 233 کنال 5 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی، جن میں پیر زکوڑی انٹرسیکشن سے 66 کنال 14 مرلہ، جمیل چوک سے 26 کنال 15 مرلہ، ہزار خوانی سے 24 کنال 13 مرلہ، گھڑی قمر دین سے 44 کنال، پشتہ خرہ سے 20 کنال 17 مرلہ اور حیات آباد ٹول پلازہ سے 50 کنال 6 مرلہ اراضی شامل ہے۔

انتظامیہ کے مطابق رنگ روڈ کے 52.5 فٹ سیٹ بیک ایریا سے بھی 1015 کنال 3 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔ اس سلسلے میں پیر زکوڑی پل سے جمیل چوک تک 170 کنال 16 مرلہ، جمیل چوک سے ہزار خوانی تک 44 کنال 5 مرلہ، ہزار خوانی سے گھڑی قمر دین تک 110 کنال 14 مرلہ اور گھڑی قمر دین سے پشتہ خرہ تک 366 کنال 15 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔

اسی طرح پشتہ خرہ سے حیات آباد ٹول پلازہ تک 322 کنال 13 مرلہ اراضی بھی تجاوزات سے پاک کرائی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تقریباً 19 کلومیٹر طویل رنگ روڈ کا سیٹ بیک ایریا مکمل طور پر تجاوزات سے پاک کردیا گیا ہے۔ واگزار کرائی گئی اراضی کی فزیکل ہینڈنگ اور ٹیکنگ اوور کا عمل بھی مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام اراضی پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے حوالے کردی گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق واگزار اراضی کی حفاظت اور مستقبل میں دوبارہ تجاوزات قائم ہونے سے روکنے کی ذمہ داری بھی پی ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔

editor

Related Articles