پشاور میں سی ٹی ڈی کی بڑی اور کامیاب آپریشن دہشت گردوں کا نیٹ ورک تہس نہس کر دیا ، 5 دہشت واصل جہنم

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پشاور کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گرد کمانڈر تاج محمد عرف شینے اپنے دو سے تین ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق آج رات تقریباً 8 بجے سی ٹی ڈی آپریشنز ٹیم نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں واقع علاقہ جانے خوڑ، میرا بچہ خیل میں حسن خیل تشکیل سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کیا۔

حکام کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشنز ٹیم پہلے سے ہی علاقے میں خوڑ کے بالائی حصے میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے تھی۔ اسی دوران دہشت گرد موقع پر پہنچے تو انہوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ دہشت گرد کمانڈر تاج محمد عرف شینے سکنہ تیراہ، ضلع خیبر، اپنے دو سے تین دیگر ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے، جس کے بعد ان کی شناخت اور دیگر تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔

editor

Related Articles