اقتدار میں سب اچھا، اقتدار نہ ملے تو ذاتی مفادات کے لیے ریاست مخالف بیانیہ ،جائیدادیں اور مہنگی گاڑیاں کہاں سے آئیں؟ شہر ی فضل الرحمن پر برس پڑے

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے طرزِ زندگی، مالی وسائل اور ریاستی اداروں سے متعلق بیانات پر سماجی اور عوامی حلقوں میں شدید ردِعمل سامنے آیا ہے  

مختلف سماجی و عوامی حلقوں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی سیاست اور ذرائع آمدن پر سنگین سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ شہریوں  کا کہنا ہے کہ کسی بڑے ذاتی کاروبار یا واضح صنعتی پس منظر کے بغیر ان کے شاہانہ قافلوں، بھاری سیکیورٹی، قیمتی جائیدادوں اور مہنگی گاڑیوں کے اخراجات سمجھ سے بالاتر ہیں۔

شہریوں کے مطابق  ایک طرف وہ جلسوں اور بیانات میں عوام اور دوسروں کو سادگی کا درس دیتے ہیں، جبکہ دوسری طرف ان کا اپنا طرزِ زندگی اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات ایک دوسرے سے بالکل متضاد نظر آتی ہیں ، جس کی فوری تحقیات کی جانی ضروری ہے 

 عوامی حلقوں کی جانب سے اس بات پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ دہائیوں تک مختلف حکومتوں کا حصہ رہ کر اقتدار اور سرکاری مراعات سے مستفید ہونے کے بعد جب فضل الرحمن سے اقتدار چھن جاتا ہے تو  ذاتی و سیاسی مفادات کی خاطر ریاست اور اداروں کے خلاف ہرزا سرائی شروع کر دیتے ہیں ۔ اقتدار میں شمولیت کے وقت خاموشی اختیار کرنا اور اقتدار سے باہر ہوتے ہی تنقیدی لب و لہجہ اپنانا سیاسی دوہرے معیار کی واضح مثال ہے ہے۔  

 شہریوں کا کہنا ہے کہ  کسی بڑے ذاتی کاروبار یا واضح صنعتی پس منظر کے بغیر ان کے قافلوں، بھاری سیکیورٹی انتظامات، جائیدادوں اور مہنگی گاڑیوں کے اخراجات عام شہری کی سمجھ سے بالاتر ہیں۔  عوامی جلسوں میں سادگی اور قناعت پسندی کے بیانات اور الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثوں کی تفصیلات کے درمیان مبینہ تضاد کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔

editor

Related Articles