تحریک طالبان افغانستان نے قلعہ سیف اللہ کے سرحدی علاقے اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کنیان تھانہ سے فیصل پوسٹ پر فائرنگ کی۔ ذرائع کے مطابق یہ فائرنگ بلا اشتعال کی گئی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے تحریک طالبان افغانستان کی اشتعال انگیزی کا موثر جواب دیا۔
اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کی جانب سے کی جانے والی اس اشتعال انگیز فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا۔ جوابی کارروائی کے دوران تحریک طالبان افغانستان کی مجموعی طور پر سات پوسٹس اور تھانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ کارروائی میں جدید اور درست ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، جن میں مارٹرز، ڈرونز اور ٹینکس شامل تھے، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تمام اہداف کو انتہائی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس جوابی کارروائی کے نتیجے میں تحریک طالبان افغانستان کے اہلکاروں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا، جس کے بعد تحریک طالبان افغانستان کے دہشتگرد نے اپنی پوسٹس چھوڑ کر وہاں سے فرار ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے پوری کارروائی میں پیشہ ورانہ مہارت اور درستگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ سرحدی علاقے میں صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں رکھا گیا ہے۔