امریکی ریاست ورجینیا میں ایک خاتون کی قسمت اس وقت بدل گئی جب والدہ کے مشورے پر خریدی گئی لاٹری نے انہیں 5 لاکھ امریکی ڈالر کا انعام جتوا دیا۔
جائلز کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی والدہ کے ہمراہ ایک اسٹور گئی تھیں، جہاں ان کی والدہ نے انہیں لاٹری ٹکٹ خریدنے کا مشورہ دیا۔ خاتون نے والدہ کے کہنے پر ٹکٹ خرید لیا اور جب اسے کھرچا تو اس پر 5 لاکھ ڈالر کا انعام درج تھا۔
اچانک اتنی بڑی رقم جیتنے کی خبر پر خاتون اور ان کی والدہ دونوں حیران رہ گئیں۔ خاتون نے بتایا کہ ٹکٹ دیکھنے کے بعد انہوں نے اپنی والدہ سے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہوں نے 5 لاکھ ڈالر جیت لیے ہیں۔
خاتون نے بتایا کہ وہ جیتی ہوئی رقم سے سب سے پہلے اپنی والدہ کے لیے نئی گاڑی خریدنا چاہتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنے لیے بھی ایک گاڑی خریدیں گی اور گھر کے ایک باتھ روم کی تزئین و آرائش کروائیں گی۔
خاتون کے مطابق وہ انعامی رقم سے ڈولی ووڈ کی سیر بھی کرنا چاہتی ہیں جبکہ باقی رقم میں سے کچھ رقم مستقبل کے لیے سرمایہ کاری میں لگانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ یوں والدہ کے ایک معمولی سے مشورے پر خریدا گیا لاٹری ٹکٹ بیٹی کے لیے غیر متوقع خوشی کا باعث بن گیا اور اسے 5 لاکھ ڈالر کی خطیر رقم جیتنے کا موقع مل گیا۔