ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،بنگلہ دیش کھیلے گا یا نہیں؟آئی سی سی نے اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ،بنگلہ دیش کھیلے گا یا نہیں؟آئی سی سی نے اعلان کردیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرنے کا باضابطہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کی ٹیم شرکت کرے گی۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ اچانک نہیں کیا گیا بلکہ اس معاملے پر تین ہفتوں سے زائد عرصے تک تفصیلی مشاورت کی گئی، اس دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا گیا اور ان کی جانب سے اٹھائے گئے تمام تحفظات کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا،آئی سی سی کے مطابق بی سی بی کو مختلف سطح پر یقین دہانیاں بھی کرائی گئیں  تاہم حتمی اتفاق رائے ممکن نہ ہو سکا۔

یہ بھی پڑھیں :ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ،بنگلہ دیش نے بڑا فیصلہ کرلیا

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش نے بھارت میں سکیورٹی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے تمام ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرائے جائیں، بنگلہ دیشی حکام کا مؤقف تھا کہ موجودہ حالات میں بھارت میں کھیلنا ٹیم کے لیے خطرات کا باعث بن سکتا ہے تاہم آئی سی سی نے تین روز قبل یہ درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد معاملات مزید پیچیدہ ہو گئے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے شیڈول، سکیورٹی انتظامات اور دیگر شریک ٹیموں کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے آئی سی سی ورلڈ کپ سے متعلق حتمی فیصلے کے بارے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی کہا ہے کہ ایسے معاملات میں حکومت کا کردار اہم ہوتا ہے۔ دوسری جانب بنگلہ دیش کی ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر شائقین کرکٹ میں مایوسی پائی جاتی ہے، جبکہ اس فیصلے پر مزید بحث کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *