آئندہ تین دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

آئندہ تین دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی طرف سے اتوار سے منگل تک ملک کے مختلف حصوں میں بارش، ژالہ باری اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے ایک نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے،موسمی صورتحال میں یہ تبدیلی مغربی ہواؤں کے ایک طاقتور نظام کے باعث متوقع ہے جو 25 جنوری کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا اور 26 جنوری تک بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔

اس موسمی نظام کے زیرِ اثر بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی اور لورالائی میں وقفے وقفے سے بارش جبکہ بلند مقامات پر درمیانے سے بھاری برفباری متوقع ہے

مکران ڈویژن کے اضلاع تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران اور چاغی میں بھی بارش اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔بالائی سندھ کے علاقوں سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں 26 جنوری کو بارش ہو سکتی ہے اسی طرح خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع پشاور، نوشہرہ، صوابی، مردان، مالاکنڈ، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہاٹ، کرم، خیبر، ہنگو، باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا میں شدید برفباری ،کروڑوں افراد متاثر ہونے کا خدشہ ،ہزاروں پروازیں منسوخ

گلگت بلتستان کے اضلاع دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر جبکہ آزاد کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، باغ اور حویلیاں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری متوقع ہے، مری، گلیات اور گردونواح میں بھی برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مری، گلیات، استور اور وادی نیلم میں سڑکوں کی بندش اور پھسلن کا خدشہ ہے، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں
محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئے گی جبکہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *