سال 2026 کی سب سے سستی اور بہترین 7گاڑیاں

سال 2026  کی سب سے سستی اور بہترین 7گاڑیاں

سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی پاکستان کی آٹو موبائل مارکیٹ میں واضح تبدیلیاں دیکھنے کو مل رہی ہیں، سوزوکی ویگن آر اور مشہور زمانہ “کیری ڈبہ” (بولان) کی باضابطہ بندش کے بعد کم بجٹ میں گاڑی خریدنے والے صارفین اب نئی جنریشن کی انٹری لیول گاڑیوں کی طرف زیادہ متوجہ ہو رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی اور بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود سوزوکی آلٹو اب بھی پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی اور محفوظ سرمایہ کاری کے طور پر جانی جاتی ہے۔ 660 سی سی انجن، بہترین فیول ایوریج اور مضبوط ری سیل ویلیو کی وجہ سے آلٹو اب بھی متوسط طبقے کی پہلی ترجیح ہے۔ 2026 میں اس کی قیمت 23.3 سے 30.5 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

دوسری جانب  سوزوکی ایوری نے باضابطہ طور پر بولان کی جگہ لے لی ہے۔ جدید  ای ایف آئی انجن، بہتر سسپنشن، مؤثر ایئر کنڈیشننگ اور اضافی سیفٹی فیچرز کی بدولت یہ گاڑی بڑے خاندانوں اور کمرشل استعمال کے لیے تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ وسیع کیبن کی بدولت یہ گاڑی اپنے سیکشن میں ممتاز ہے، اور اس کی قیمت27.5 سے 28 لاکھ روپے کے درمیان ہے۔

 

جاپانی امپورٹ گاڑیوں میں ڈائی ہاٹسو میرا اور نسان ڈیز نمایاں ہیں،ڈائی ہاٹسو میرا کم ایندھن خرچ، آرام دہ ڈرائیو اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے پسند کی جاتی ہے، تاہم اس کے اسپیئر پارٹس نسبتاً مہنگے ہیں۔ نسان ڈیز 660 سی سی کی گاڑیوں میں لگژری آپشن کے طور پر دیکھی جاتی ہے، مگر قیمت اور مینٹیننس لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ ہر بجٹ کے لیے مناسب نہیں۔

 

سوزوکی کلٹس اب بھی 1000 سی سی کی مقبول ہیچ بیک ہے، لیکن 2026 میں اس کی قیمت 40 لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث یہ سستی گاڑیوں کی فہرست میں کم تر درجہ پر آ گئی ہے۔

استعمال شدہ مارکیٹ میں ویگن آر اور ٹویوٹا وِٹس اب بھی دستیاب ہیں اور کم بجٹ مگر قدرے بڑی گاڑی کے خواہشمند افراد کے لیے بہتر انتخاب سمجھی جاتی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر محفوظ سرمایہ کاری درکار ہو تو سوزوکی آلٹو بہترین ہے، زیادہ جگہ کے لیے سوزوکی ایوری اور آرام و سہولت کے شوقین افراد کے لیے جاپانی امپورٹ گاڑیاں بہترین انتخاب ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *