شہریار منور کے چہرے میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ ڈاکٹر نے بھی نوٹس کر لیا

شہریار منور کے چہرے میں ایسی کیا تبدیلی آئی کہ ڈاکٹر نے بھی نوٹس کر لیا

پاکستانی اداکار شہریار منور ایک بار پھر مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ اس بار ان کی اداکاری نہیں بلکہ چہرے میں مبینہ تبدیلیوں کے حوالے سے ایک ماہر ڈاکٹر کا تبصرہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے نئے پاکستانی ڈرامے میں ابوبکر کا کردار ادا کرنے والے شہریار منور اپنی اداکاری اور شخصیت کے باعث مداحوں میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:شہرت ملتے ہی شوہر بدل گیا؟ مسٹر پتلو کی سابقہ اہلیہ کے سنگین الزامات

حال ہی میں ایستھیٹک فزیشن ڈاکٹر عمارہ سعد ہاشمی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اداکار کی پرانی اور نئی تصاویر کا موازنہ کرتے ہوئے ان کے چہرے میں نظر آنے والی تبدیلیوں پر تبصرہ کیا، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین بھی اس موضوع پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles