بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں نے بیسیما، نیول بیس تربت، رودھبن، بالیچہ، پھلا اباد، تمپ، گومزئی، مالائنٹ اور کاسانو پر حملے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور مؤثر جواب دہی کے نتیجے میں 5 سے 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ چند فوجی اہلکاروں کو ہلکے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ تمام مقامات پر صورتحال فی الحال قابو میں ہے اور فورسز بھرپور جواب دینے کے لیے موجود ہیں۔
سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کی یہ کارروائیاں صوبے میں امن و امان کو نقصان پہنچانے اور مقامی کمیونٹی میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش تھیں، لیکن فورسز کی فوری کارروائی نے ان کے منصوبے ناکام بنا دیے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ فورسز کو دیں اور خطرناک علاقوں میں غیر ضروری طور پر جانے سے گریز کریں۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی موجودگی اور ہنگامی ردعمل کی وجہ سے دہشت گرد اپنی کارروائیاں کامیاب نہیں کر سکے، جبکہ فورسز کی بروقت کارروائی نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔