ٹی 20 سیریز: پاکستان نے سات سال بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

ٹی 20 سیریز: پاکستان نے سات سال بعد آسٹریلیا کو شکست دیدی

دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 90 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق 199 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کیمرون گرین 35 جبکہ میٹ شارٹ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

قومی ٹیم کی جانب سے شاداب خان اور ابرار احمد نے 3،3 جبکہ عثمان طارق نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے تھے۔ قومی ٹیم کی جانب سے کپتان سلمان علی آغا 76 جبکہ عثمان خان 53رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شاداب خان نے 28 ، صائم ایوب 23، صاحبزادہ فرحان 5 اور بابر اعظم 2 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین کرکٹرز مائیکل کلارک اور ایرن فنچ کا حارث رؤف سے متعلق حیران کن بیان

دوسرے ٹی ٹوٹنٹی میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

عثمان طارق، فہیم اشرف اور نسیم شاہ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا اور فخر زمان کو آرام دیا گیا ہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 رنز سے شکست دی تھی۔

Related Articles