فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات،عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق گفتگو

فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات،عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق گفتگو

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایڈے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا، آرمی چیف نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں :محمد بن سلمان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، استقبال کے دوران احترام بھرا سیلیوٹ سوشل میڈیا پر وائرل

ملاقات میں علاقائی امن و سلامتی کی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئے،ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

دونوں جانب سے پاکستان اور ناروے کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاع و سلامتی سمیت مختلف شعبوں میں باہمی روابط اور تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،ملاقات کو پاکستان اور ناروے کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور دوطرفہ روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles