آسٹریلیا کے فاسٹ باؤلر مچل اسٹارک نے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شادمان اسلام کو آؤٹ کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کرلیا ، اس وکٹ کیساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے سب سے کامیاب لیفٹ آرم باؤلر بن گئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ڈارون میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں مچل اسٹارک نے اننگز کے 9ویں اوور میں شادمان اسلام کو نیتھن لیون کے ہاتھوں کیچ کرایا، اس وکٹ کے ساتھ ہی اسٹارک نے سری لنکا کے سابق اسپنر رنگانا ہیراتھ کی 433 ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔
آسٹریلوی کرکٹ اسٹار مچل اسٹارک کی ٹیسٹ وکٹوں کی تعداد اب 434 ہوگئی ہے، جو انہوں نے 106 ٹیسٹ میچز میں حاصل کی ہیں ، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے لیجنڈری آل راؤنڈر کپل دیو کے ساتھ مشترکہ طور پر 11ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
36 سالہ مچل اسٹارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں ٹاپ 10 باؤلرز کی فہرست میں شامل ہونے کے لیے مزید صرف 6 وکٹیں درکار ہیں ، جنوبی افریقہ کے عظیم فاسٹ بولر ڈیل اسٹین 439 وکٹوں کے ساتھ اس فہرست میں دسویں نمبر پر موجود ہیں۔
Most Test wickets by a left-arm bowler
Mitchell Starc – 434 🔝
Rangana Herath – 433
Wasim Akram – 414 pic.twitter.com/pASuyB7rDL— Cricinfo (@cricinfo) August 13, 2026

