محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی، جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
بدھ کے روز بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، صوابی اور نوشہرہ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے بالائی اضلاع میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، شیخوپورہ، لاہور، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، میانوالی، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، تاہم کراچی اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری اور تیز بارش کا بھی امکان ہے۔
