عمران خان کی رہائی تحریک میں اہم پیش رفت، اپوزیشن قیادت کا بڑا اعلان

عمران خان کی رہائی تحریک میں اہم پیش رفت، اپوزیشن قیادت کا بڑا اعلان

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی رہائی کیلئے اپوزیشن کی طرف سے گزشتہ کئی دنوں سے جاری دھرنا فوری طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے باہر مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جہاں مختلف اپوزیشن جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر راجا ناصر عباس نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پارلیمنٹ کے اندر دھرنا دیا گیا تھا، تاہم رمضان المبارک کے احترام میں اسے فوری طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب اپوزیشن قیادت آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کرے گی اور تحریک کو نئے مرحلے میں لے جایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کی رہائی کیلئے سہیل آفریدی کو خصوصی ٹاسک مل گیا، نیا کیا کرنے جارہے ، اہم اعلان کر دیا

راجا ناصر عباس نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق خدشات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مؤقف ہے کہ علاج شفا انٹرنیشنل اسپتال میں ہونا چاہیے اور ان کی بہنوں اور معالجین کو ملاقات کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مطمئن ہو سکیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر بانی پی ٹی آئی نے کئی ہفتے قبل طبی مسائل کی نشاندہی کی تھی تو بروقت علاج کیوں فراہم نہیں کیا گیا۔ ان کے بقول اس معاملے میں ابھی بھی ابہام موجود ہے، اگرچہ کچھ بہتری ضرور آئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *