رمضان المبارک میں مرغی اور انڈے کتنے سستے ملیں گے؟اہم خبر سامنے آگئی

رمضان المبارک میں مرغی اور انڈے کتنے سستے ملیں گے؟اہم خبر سامنے آگئی

رمضان المبارک میں شہریوں کو مرغی اور انڈے سستے داموں فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ عوام کو فی کلو مرغی کے گوشت پر 15 روپے جبکہ فی درجن انڈوں پر 10 روپے خصوصی رعایت دی جائے گی۔ یہ اعلان پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے کیا ہے، جس کے مطابق رمضان کے مقدس مہینے میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی سبسڈی اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق یہ اقدام حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے تاکہ مہنگائی کے دور میں شہریوں کو سستی پروٹین کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ رمضان بازاروں اور تمام سہولت بازاروں میں مقرر کردہ ڈیلرز کے ذریعے رعایتی نرخوں پر مرغی اور انڈے دستیاب ہوں گے۔ خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں جہاں سے صارفین مقررہ رعایت کے ساتھ خریداری کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں دفاتر کے کھلنے اور بند ہونے کے اوقات بتا دیے گئے ،نئے اوقات کیا ہوں گے؟

اہم بات یہ ہے کہ اس سبسڈی کے لیے تمام فنڈز پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن خود برداشت کرے گی، جبکہ سپلائی چین کی نگرانی اور مارکیٹ کے انتظامی امور پولٹری ٹریڈرز کے نمائندے انجام دیں گے تاکہ کسی قسم کی قلت یا ناجائز منافع خوری نہ ہو۔

ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین ملک محمد شریف، چودھری فرغام طور اور رائے منصب علی خان نے پولٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے رہنما طارق جاوید کے ہمراہ مختلف سہولت بازاروں کا دورہ بھی کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ مشکل معاشی حالات میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ان کی اولین ترجیح ہے اور رمضان المبارک کے دوران یہ سلسلہ باقاعدگی سے جاری رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *