پاکستانیوں کیلئے تیل وگیس سے متعلق بڑی خوشخبری

پاکستانیوں کیلئے تیل وگیس سے متعلق بڑی خوشخبری

پاکستان میں تیل اور گیس کے شعبے میں اہم اصلاحات کے اچھے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ملک میں مقامی پیدوار بہتر ہو رہی ہے اور حال ہی میں نئی دریافتیں ہوئی ہیں جو توانائی کے شعبے میں خوش آئند پیش رفت قرار دی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق، خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں او جی ڈی سی ایل نے ہنگو لمشیوال فارمیشن میں بارگزئی ایکس ون کنویں سے تیل اور گیس کے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ اس کنویں سے یومیہ تقریباً 10 لاکھ اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ گیس اور 225 بیرل خام تیل حاصل ہونے کی توقع ہے۔ دریافت سے تیل و گیس کی طلب اور رسد میں فرق کم کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان سے اربوں ڈالر کی بیرون ملک منتقلی۔۔۔پردے کے پیچھے کیا ہورہا ہے؟

او جی ڈی سی ایل نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی خط بھیج کر اس دریافت کی اطلاع دی ہے۔ کنویں میں او جی ڈی سی ایل کی 65 فیصد، پی پی ایل کی 30 فیصد اور گورنمنٹ ہولڈنگ کی 5 فیصد حصہ داری ہے۔

اسی طرح سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں درس ویسٹ 3 کنویں سے بھی نئے تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جہاں سے یومیہ تقریباً 97 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کی توقع ہے۔ کمپنی کے مطابق پیدا ہونے والی گیس پراسسنگ کے بعد سوئی ناردرن کے نیٹ ورک میں شامل کی جائے گی، جس سے قومی گیس ترسیلی نظام کو تقویت ملے گی۔

توانائی کے ماہرین کے مطابق یہ دریافتیں پاکستان میں توانائی کے شعبے کی خود کفالت میں اضافے اور مقامی پیداوار کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔

editor

Related Articles