ایچ ای سی نےتمام ڈگری پروگراموں میں اے آئی کورس شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ایچ ای سی نےتمام ڈگری پروگراموں میں اے آئی کورس شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک کے اعلیٰ تعلیمی نظام میں ایک اہم اور دور رس فیصلہ کرتے ہوئے تمام ڈگری پروگرامز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی لازمی کورس شامل کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی سیشن 2026 سے ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی جامعات میں پیش کیے جانے والے ہر ڈگری پروگرام میں مصنوعی ذہانت پر مشتمل 3 کریڈٹ آورز کا کورس لازمی طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

اس فیصلے کے تحت ملک کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں، وائس چانسلرز، ریکٹرز اور جامعات کے سربراہان کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ تعلیمی سال سے اس پالیسی پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ آف پاکستان کا ’اے آئی‘ کے استعمال سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

ایچ ای سی کے مطابق یہ کورس بطور اختیاری یا معاون مضمون پڑھایا جا سکے گا  تاہم اسے ہر ڈگری پروگرام کا لازمی جزو قرار دیا گیا ہے اس اقدام کا مقصد طلبہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا اور انہیں مستقبل کی ٹیکنالوجی سے متعلق بنیادی آگاہی فراہم کرنا ہے۔

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ نصاب میں مصنوعی ذہانت کا انضمام محض ایک اضافی تعلیمی قدم نہیں بلکہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ 21ویں صدی کے تیزی سے بدلتے عالمی منظرنامے میں مصنوعی ذہانت ایک انقلابی قوت کے طور پر سامنے آئی ہے، جو تعلیم، صنعت، معیشت اور تحقیق سمیت مختلف شعبوں میں بنیادی تبدیلیاں لا رہی ہے۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف طلبہ کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ انہیں عالمی سطح پر مسابقتی ماحول میں بہتر مواقع بھی حاصل ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *