پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم شخص ہیں ،ٹرمپ

پاکستان کے فیلڈ مارشل  سید عاصم منیر عظیم شخص ہیں ،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تشکیل کردہ ’غزہ بورڈ آف پیس‘ کا پہلا باضابطہ اجلاس واشنگٹن میں شروع ہو گیا ہے، جہاں صدر ٹرمپ افتتاحی خطاب کر رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اس اہم اجلاس میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے سفارتی وفود امریکی دارالحکومت پہنچے اور اس موقع پر صدر ٹرمپ کے ہمراہ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

یہ اجلاس غزہ میں جنگ بندی کے بعد انتظامی اور بحالی امور کی نگرانی کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔   اجلاس میں مختلف ممالک کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کے وزیراعظم  شہباز شریف بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔

 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے  شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی ایک بار پھر تعریف کی انہوں نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم شخص ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :غزہ بورڈ آف پیس کو اقوام متحدہ کا متبادل بنانے کا کوئی ارادہ نہیں، ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے آٹھ جنگیں رکوائیں ، امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھار ت جنگ کا تذکرہ کیا اور کہا کہ پاک بھارت جنگ میں گیارہ جیٹ طیارے گرائے گئے ۔ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر عظیم فائٹر ہیں ۔

امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پائیدار امن کے لیے بورڈ آف پیس اہم فورم ہے ،ہمارے امن بورڈ کی طرح کوئی اور مضبوط بورڈ نہیں ،ہمیں امن کیلئے مزید محنت سے کام کرنا ہوگا،غزہ میں امن اور تعمیر نو کے لیے پیس آف بورڈ بہترین فورم ہے

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خطاب میں  فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وزیراعظم شہباز شریف  کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے ،اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک عظیم انسان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ رکوانے اور لاکھوں زندگیاں بچانے پر ان کی کاوشوں کو سراہا، جو عالمی امن کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ امریکی صدر نے اس موقع پر امن کے قیام کے لیے بین الاقوامی تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بارے میں  کہا کہ وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف بھی ان کی جنگ بندی کی مہمات کو سراہتے ہیں اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی قیادت میں دنیا کی آٹھ جنگیں رکوائی گئیں، جن میں سے بعض تنازعات گزشتہ 34 برس سے جاری تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب نویں جنگ بھی بہت جلد ختم کرا دی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران فریقین کے درمیان ڈیل کرانا انتہائی مشکل کام ہوتا ہے، تاہم انہوں نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے کشیدگی کم کروائی اور جنگ بندی ممکن بنائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی وزیراعظم کو واضح طور پر کہا تھا کہ اگر جنگ نہ روکی گئی تو بھاری ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :میرے پسندیدہ فیلڈ مارشل کیسے ہیں؟ صدر ٹرمپ کا شہباز شریف سے دلچسپ مکالمہ

امریکی صدر نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بڑے فائٹر ہیں اور امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ان کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے اور وہ انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں شدت بڑھتی جا رہی تھی لیکن ان کی سفارتی کوششوں سے حالات قابو میں آئے۔ انہوں نے اس عمل کو ایک مشکل مگر اہم کامیابی قرار دیا۔

 اجلاس میں  بورڈ آف پیس میں شامل مختلف ممالک کے ایک درجن سے زائد غیر ملکی رہنما مختصر تقاریر کریں گے۔ ان تقاریر میں غزہ کی بحالی، سیکیورٹی کی صورتحال، انسانی امداد کی فراہمی اور طویل المدتی استحکام کے حوالے سے تجاویز اور مؤقف پیش کیے جائیں گے۔

امریکی حکام کے مطابق بورڈ آف پیس کا بنیادی مقصد غزہ میں جنگ کے خاتمے کے بعد ایک ایسا بین الاقوامی انتظامی ڈھانچہ قائم کرنا ہے جو خطے میں پائیدار امن، تعمیرِ نو اور انسانی امداد کی مؤثر ترسیل کو یقینی بنا سکے۔ اس اقدام کو جنگ کے بعد کے مرحلے میں ایک منظم اور مربوط حکمت عملی قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles