لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

لیپ ٹاپ سکیم میں اپلائی کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کے لیے درخواست دینے والے طلبہ کے لیے خوشخبری ہے کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل ملک بھر کی جامعات میں باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر نیاز احمد اختر نے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی یونیورسٹی کا دورہ کریں اور مقررہ فوکل پرسن سے رابطہ کر کے ضروری دستاویزات جمع کروا کر اپنا لیپ ٹاپ وصول کریں۔

چیئرمین ایچ ای سی نے کہا کہ یہ اقدام نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے اور ان کے تعلیمی تجربے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کی فراہمی طلبہ کو آن لائن ریسرچ، ڈیجیٹل لرننگ، اسائنمنٹس کی تیاری اور مختلف سافٹ ویئرز کے استعمال میں سہولت فراہم کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان ریلیف پیکج کا اعلان،مستحقین کو فی کس کتنی رقم ملے گی؟

وزیر اعظم یوتھ لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد ملک کے محنتی اور باصلاحیت طلبہ کو جدید ڈیجیٹل سہولیات فراہم کرنا اور انہیں تعلیمی میدان میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے کے مواقع دینا ہے۔ ایچ ای سی حکام نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت میں اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کریں تاکہ لیپ ٹاپ حاصل کرنے میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

یہ اقدام نوجوانوں کی تعلیمی ترقی اور ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کی تکمیل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles