عوام کی جانب سے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر سے اظہارِ محبت کے لیے آئے روز نت نئے انداز اپنائے جا رہے ہیں۔
شہریوں نے ٹرکوں پر فیلڈ مارشل کی تصاویر بنوا کر اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹرک آرٹ سے وابستہ پینٹرز کو ایک کے بعد ایک بڑے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں، جس کے باعث ان کے کام میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مختلف ٹرکوں پر فیلڈ مارشل کی تصاویر نمایاں اور منفرد انداز میں بنوائی جا رہی ہیں۔
علاقے میں اس رجحان کو عوامی محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ شہری فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لیے دعاؤں کا بھی اظہار کر رہے ہیں۔