جوہری حادثات کے بعد آلودہ علاقوں میں سورج مکھی کے پودے بعض اوقات اس لیے لگائے جاتے ہیں کیونکہ یہ مٹی اور پانی میں موجود کچھ آلودہ عناصر کو اپنے اندر جذب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اس طریقے کو فائٹو ریمیڈی ایشن کہا جاتا ہے، جس میں پودوں کی جڑیں مٹی اور پانی سے بھاری دھاتوں اور بعض تابکار مادوں کو جذب کرتی ہیں۔چرنوبل اور فوکوشیما جوہری حادثات کے بعد سورج مکھی کو آلودگی کم کرنے کے لیے بعض مخصوص منصوبوں اور سائنسی تجربات میں بھی استعمال کیا گیا۔
تاہم ماہرین کے مطابق سورج مکھی کوئی مکمل حل نہیں۔ اس کی افادیت جوہری حادثات کے بعد آلودگی کی نوعیت، مٹی کی حالت اور پودوں کو اگنے کے لیے ملنے والے وقت پر منحصر ہوتی ہے۔
یعنی سورج مکھی جوہری حادثات کے بعد آلودگی کو جادوئی طور پر ختم نہیں کرتی، بلکہ بعض حالات میں آلودہ مادوں کو مٹی یا پانی سے نکالنے کے عمل میں مدد دے سکتی ہے۔