افغانی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، سپاہی سمین کا تیراہ چوکی سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا

افغانی ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب، سپاہی سمین کا تیراہ چوکی سے ویڈیو پیغام سامنے آگیا

افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا۔ ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان نے پاک فوج کے سپاہی سمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تاہم آج سپاہی سمین نے پاک فوج کی تیراہ میں واقع چوکی سے اپنا ویڈیو پیغام جاری کر کے مذکورہ دعوے کو مسترد کر دیا۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ بخیر و عافیت ہیں اور تیراہ چوکی پر اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔

سپاہی سمین نے افغان طالبان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی گرفتاری سے متعلق تمام دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور دعوؤں کی صداقت پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن غضب للحق جاری، افغان طالبان کی جارحیت پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائیاں، کھرچر قلعہ تباہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *