نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی۔
درخواست میں بجلی صارفین پر 51 ارب 86 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی استدعا کی گئی ، درخواست منظور کیے جانے کی صورت میں صارفین پر ایک روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔ فیصلے کا اطلاق جولائی سے ستمبر تک ہوگا۔ چیئر مین نیپرا نے سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر سماعت کی ، پاور ڈویژن حکام نے کہا کہ اس اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہونا چاہئے بجلی ٹیرف میں ری ہیسنگ کا وقت بھی آرہا ہے، سماعت میں نیپر اسے صارفین نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق سوالات کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی جیلوں کے قیدیوں کا عمران خان جیسی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ
انہوں نے نیٹ میٹرنگ ریٹ میں کمی کے حوالے سے سوال اٹھایا، اس کے علاوہ انہوں نے پوچھا کہ نیٹ میٹرنگ بڑھنے سے گرڈ سے بجلی کون خریدے گا۔ ان سوالات پر چیئر مین نیپرا نے کہا کہ جب ہمارے پاس نیٹ میٹرنگ کا معاملہ آئے گا تو دیکھا جائے گا۔ نپر احکام نے بتایا کہ ملک میں نیٹ میٹرنگ 2 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے، چیئر مین نپر انے کہا کہ حیدر آباد کو بجلی سپلائی کرنے والی (حیسکو ) پر ا اتھارٹی کوانتہائی اقدام پر مجبور کر رہی ہے۔ مبر نپر ارفیق شیخ نے کہا حیسکو میں ایسی شکایات آرہیں کہ شرم آجاتی ہے۔ چیئر مین پر انے کہا کہ حیسکو کے خلاف فیصلے میں خود نوٹ لکھوں گا۔
دوسری جانب رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت نیپرا میں گزشتہ روزسماعت کی گئی، بجلی صارفین پر 51 ارب 86کروڑروپے کابوجھ ڈالنے کی درخواست کی گئی ہے،سماعت منظور ہوئی تو منظوری سےبجلی قیمت میں 1 روپے 45 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا ، سماعت کے دوران بتایا گیاکہ سہ ماہی میں مختلف شعبوں کی جانب سے بجلی کی طلب میں نمایاں کمی ریکارڈ گی گئی، سی ای او آئیسکو نے بتایا کہ آئیسکو میں انڈسٹریل کھپت تین فیصد کم ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کرغزستان، پاکستانی طلبہ کے ہاسٹل پر حملہ، وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ہدایات
نیٹ میٹرنگ 160 میگاواٹ تک پہنچ گئی ہےآئیسکو میں سیمنٹ انڈسٹری کی طلب 18.2 فیصد کم ہوئی ہے ، سی ایف او لیسکو نے بتایا لیسکو میں بجلی کی طلب میں 7.2 فیصد کمی ہوئی ہےانڈسٹری کی طلب 15 فیصد گھریلو سیکٹر کی طلب 3 فیصد کم ہوئی ہے سماعت میں حیسکو سے کوئی موجود نہیں تھا جس پراتھارٹی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ،پاورڈویژن حکام نے کہا کہ سہ ماہی یڈجسٹمنٹ جتنی جلدی ہو سکے لگنا چاہئے،نومئی تک بجلی نادہندگان سے 104 ارب روپے وصول کرلئے ہیں
مگر ابھی 1.3 ٹریلین روپے وصول کرنے ہیں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل ہو گئی،من وعن منظوری سے صارفین پر1 روپے 45 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑیگا یہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ جولائی اگست ستمبر کے مہینوں میں لگانا تجویز ہےسہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی حتمی منظوری بعد میں جانچ پڑتال کے بعد دی جائیگی ۔

