فیلڈ مارشل نے مسلم ممالک کو آپس میں لڑنے سے روک کر گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا ناکام بنایا ، فیاض الحسن چوہان

فیلڈ مارشل نے مسلم ممالک کو آپس میں لڑنے سے روک کر گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا ناکام بنایا ، فیاض الحسن چوہان

سابق صوبائی وزیر اور سینئر سیاستدان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مسلم امہ کی واحد ایٹمی طاقت پاکستان کے خلاف صیہونی لابی سرگرم ہے، فیلڈ مارشل نے مسلم ممالک کو آپس میں لڑنے سے روک کر گریٹر اسرائیل کا ایجنڈا ناکام بنایا تو پاکستان میں پاک فوج کے خلاف لوگوں کو متنفر کرنے کا منصوبہ شروع کردیا گیا۔

آزاد ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ تحریک انصاف کا احتجاج ’یینن پلان‘ کا حصہ ہے، جو ان کے بقول اسرائیل کا پلان ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھی اندر سے کھوکھلا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’نک دا کوکا‘ تحریک بھی اسی عالمی پلان کا حصہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ جنید اکبر کہتے ہیں کہ اسلام آباد پر دھاوا بولیں گے اور سومنات بنائیں گے، جبکہ اقبال آفریدی کی جانب سے اسلام آباد بند کرنے اور تربیلا ڈیم اور وارسک ڈیم بند کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بورس جانسن کا جھوٹا پروپیگنڈا اور قیدی نمبر 420 کی حقیقت، فیاض الحسن چوہان کا دو ٹوک تجزیہ

سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ان کے بقول ’یینن پلان‘ ہے، جو اسرائیل کا پلان ہے کہ کسی طرح پاکستان کو بھی اندر سے کھوکھلا کیا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی اس میں سہولت کاری کا کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  مشرق وسطیٰ میں لڑائی اسرائیلی پلان کا حصہ ہے، اور اب 27 ستمبر بھی اسی سازش کو مدنظر رکھتے ہوئے رچایا جا رہا ہے، مگر پاکستانی عوام نے ا “نک دا کوکا” تحریک کو جوتے کی نوک پر رکھا اور ریاست بھی طے کر چکی ہے کہ اس فسادی جتھے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Related Articles