حکومت پراپرٹی کی خریدوفروخت کا نیا نظام لے آئی،فرد، رجسٹری، یا انتقال کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

حکومت پراپرٹی کی خریدوفروخت کا نیا نظام لے آئی،فرد، رجسٹری، یا انتقال کا طریقہ کار تبدیل کر دیا گیا

پنجاب حکومت نے جائیداد کی خرید و فروخت کے نظام کو جدید، شفاف اور فراڈ سے پاک بنانے کے لیے “گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ” کے نام سے ایک نئے ڈیجیٹل نظام کے نفاذ کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت مستقبل میں زمین اور جائیداد کے تمام لین دین کو محفوظ، تصدیق شدہ اور مکمل طور پر ڈیجیٹل بنایا جائے گا۔

حکومتی منصوبے کے مطابق گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ایک ڈیجیٹل تصدیقی دستاویز ہوگا جو اس بات کی ضمانت دے گا کہ متعلقہ جائیداد کا ریکارڈ درست اپڈیٹ اور قانونی طور پر شفاف ہے۔

یہ سرٹیفکیٹ پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی (PLRA) کی جانب سے جاری کیا جائے گا جو پہلے ہی صوبے بھر میں لینڈ ریکارڈ کو کمپیوٹرائزڈ کر چکی ہے۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نئے نظام کا بنیادی مقصد جائیداد کے شعبے میں شفافیت کو فروغ دینا، خریدار اور فروخت کنندہ کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا، اور عدالتی مقدمات میں نمایاں کمی لانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی بڑی کامیابی،سپارکو کا تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں لانچ کردیا گیا

پنجاب حکومت نے اس منصوبے کے مرحلہ وار نفاذ کا شیڈول بھی جاری کر دیا ہے۔ یکم مئی 2026 سے ضلع ساہیوال میں اس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ یکم جون 2026 سے لودھراں اور حافظ آباد میں بھی یہ نظام نافذ ہو جائے گا۔ بعد ازاں یکم جولائی 2026 سے پورے پنجاب میں گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ ہر قسم کی جائیداد کی رجسٹری، انتقال اور خرید و فروخت کے لیے لازمی قرار دے د/117203/یا جائے گا۔

حکومت کے مطابق یکم جولائی 2026 کے بعد گرین سرٹیفکیٹ کے بغیر نہ تو جائیداد کی رجسٹری ممکن ہوگی نہ انتقال کیا جا سکے گا اور نہ ہی کسی قسم کا قانونی لین دین مکمل تصور کیا جائے گا۔

editor

Related Articles