بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ،دور سے جعفر ایکسپریس پر راکٹ داغنے کی کوشش ناکام، نہ نشانہ لگا نہ ویڈیو بنی، بالی وڈ فلم کا سین بری طرح فلاپ

بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ،دور سے جعفر ایکسپریس پر راکٹ داغنے کی کوشش ناکام، نہ نشانہ لگا نہ ویڈیو بنی، بالی وڈ  فلم  کا سین  بری طرح  فلاپ

بی ایل اے کی بزدلانہ کارروائی ، دور سے جعفر ایکسپریس پر راکٹ داغنے کی کوشش ناکام، نہ نشانہ لگا نہ ویڈیو بنی، بالی وڈ  فلم  کا سین  بری طرح  فلاپ ہوگیا۔

جعفر ایکسپریس کو راکٹ سے نشانہ بنانے کی بی ایل اے کی بزدلانہ کوشش بری طرح ناکام ہوگئی، راکٹ مطلوبہ ہدف تک نہ پہنچ سکا اور سوشل میڈیا کے لیے ویڈیو بنانے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔

جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانے کے لی چار سے پانچ کلومیٹر دور سے راکٹ فائر کیا گیا، تاہم راکٹ ٹرین کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا اس کارروائی کے دوران نہ مطلوبہ ہدف حاصل ہوسکا اور نہ ہی سوشل میڈیا پر پیش کرنے کے لیے ویڈیو بن سکی۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردُّالفتنہ 3: پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم بی ایل اے کے 2 دہشت گرد ہلاک

فتنہ الہندوستان بی ایل اے کے دہشتگردوں کی جانب سے واقعے کو بالی ووڈ فلم کے سین کی طرح  ریکارڈ کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہوگئی ۔

قبل ازیں بھی بی ایل اے کے دہشتگرد اس طرح کی بزدلانہ حرکتیں کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم سیکیورٹی فورسز کی طرف سے ہر دفعہ انہیں جہنم رسید کردیا گیا ۔

editor

Related Articles