پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت، 21 دن کا انتظار ختم، پاسپورٹ 14 دن میں،مزید آسانیاں بھی متعارف

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بڑی سہولت، 21 دن کا انتظار ختم، پاسپورٹ 14 دن میں،مزید آسانیاں بھی متعارف

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے نارمل پاسپورٹ کے اجرا کی مدت 21 دن سے کم کرکے 14 دن کر دی ہے، جس سے ملک بھر کے لاکھوں شہریوں کو تیز تر سروس میسر آئے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت  کی زیرِ صدارت اہم اجلاس میں پاسپورٹ نظام میں اصلاحات اور شہری سہولت سے متعلق متعدد بڑے فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اینڈ امیگریشن اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پہلے نارمل پاسپورٹ 21 روز میں جاری کیا جاتا تھا تاہم نئے فیصلے کے تحت اب یہ مدت کم کر کے صرف 14 دن کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو غیر ضروری انتظار کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزیرِ داخلہ نے پاسپورٹ دفاتر میں مکمل کیش لیس نظام 15 روز کے اندر نافذ کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نقد ادائیگی کا خاتمہ ہوگا شفافیت بڑھے گی اور ایجنٹ مافیا کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

محسن نقوی نے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر میں ڈیجیٹل اور کیش لیس نظام کے نفاذ سے شہریوں کو بہتر محفوظ اور آسان سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک مؤثر ڈیلیوری سروس کو مزید بہتر بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں بزنس پاسپورٹ کے اجرا کے نظام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت بھی کی گئی تاکہ کاروباری طبقے کو بین الاقوامی سفر کے لیے مزید سہولت دی جا سکے۔

وزیرِ داخلہ نے زور دیا کہ پاسپورٹ نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور عوامی سہولت میں اضافے کے لیے پاسپورٹ اتھارٹی کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔ حکومت کے ان اقدامات کو شہریوں کے لیے ایک بڑا ریلیف قرار دیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles