پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر

پیٹرول کی قیمت سے متعلق بڑی خبر

عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے باعث پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کا باقاعدہ اعلان آج کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت عوام کو 40 روپے فی لیٹر کے بڑے اضافے سے بچانے کے لیے متحرک ہے اور اس حوالے سے آج رات نئی قیمتوں کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر ایک روز قبل قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے تو عوام بڑے بوجھ سے بچ جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق یکم مئی سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ تاہم، اگر پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ کیا گیا تو قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

اگر آبنائے ہرمز کا مسئلہ فوری طور پر حل نہ ہوا تو 9 مئی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید بڑا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس صورتحال میں عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کا خدشہ موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرولیم مصنوعات کے مزید دو بحری جہاز کراچی پہنچ گئے ،بڑا ریلیف ملنے کا امکان

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کی خبروں کی افواہ قرار دیتے ہوئے تردید کردی۔

وائس چئیرمین آل پاکستان پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ نے یکم مئی سے 5 مئی تک ہڑتال کی افواہ بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ پیٹرول پمپس کی بندش کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تمام پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے اور عوام کو بلا تعطل پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی جاری رہے گی۔

Related Articles