خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام ، 13 خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2 کوششیں ناکام ، 13 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی دو کوششیں ناکام بناتے ہوئے 13 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 8 خوارج ہلاک ہوئے، جبکہ ضلع شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 خوارج مارے گئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی سرپرستی میں فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں سیکیورٹی فورسز نے بروقت ٹریس کر لیا اور ان کی دراندازی کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔

حکام نے افغان طالبان حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ سرحدی نظم و نسق یقینی بنانے میں ناکام رہی ہے اور افغان سرزمین کو پاکستان میں دہشت گردی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں اور دہشت گردوں کو پناہ نہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ، 22 خوارج جہنم واصل

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، اور علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ مزید خوارج کی تلاش کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ آپریشن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی، اور غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

Related Articles