اپنا گھر’ اسکیم : کم آمدنی والوں کے لیے گھر لینا آسان، ماہانہ قسط سامنے آگئی

اپنا گھر’ اسکیم : کم آمدنی والوں کے لیے گھر لینا آسان، ماہانہ قسط سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف نے “اپنا گھر” ہاؤسنگ پروگرام کا باقاعدہ آغاز کر دیا جس کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے لیے گھر خریدنے یا تعمیر کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

حکومت کی جانب سے مذکورہ اسکیم کے تحت تمام شہریوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے جس میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے شہری بھی شامل ہیں۔

اسکیم کے مطابق گھر خریدنے یا بنانے کے لیے قرضے فراہم کیے جائیں گے جو ایک کروڑ روپے تک ہو سکتے ہیں اور یہ قرضہ 20 سال کی طویل مدت کے لیے ہوگا۔ قرضوں کی رقم کو مختلف سلیبز میں تقسیم کیا گیا ہے، جن میں 25 لاکھ روپے، 50 لاکھ روپے، 75 لاکھ روپے اور ایک کروڑ روپے شامل ہیں۔

ماہانہ اقساط کی تفصیلات کے مطابق حکومت نے عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے پہلے 10 سالوں کے لیے صرف 5 فیصد فکسڈ مارک اپ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد باقی مدت کے لیے اسٹینڈرڈ مارک اپ لاگو ہوگا۔ سب سے کم قرضے (25 لاکھ روپے) کی ماہانہ قسط 16,499 روپے جبکہ سب سے بڑے قرضے (ایک کروڑ روپے) کی قسط 65,996 روپے ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: خوشخبری، وزیراعظم کا اپنا گھر اسکیم کا آغاز، ملک بھر میں اطلاق کا اعلان، چیکس کی تقسیم

حکومت قرضہ فراہم کرنے کے لیے کل لاگت کا 90 فیصد حصہ خود ادا کرے گی جبکہ 10 فیصد حصہ شہری کو خود ادا کرنا ہوگا۔

درخواست گزاروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ درست شناختی کارڈ رکھتے ہوں اور کسی بھی مالیاتی ادارے یا بینک کے ڈیفالٹر نہ ہوں۔ درخواست گزار کو اپنی آمدنی کی تفصیلات، جائیداد کی ضروریات اور قرض کی پسندیدہ کیٹیگری کا انتخاب بھی کرنا ہوگا۔

اس اسکیم کے تحت کامیاب امیدواروں کو طویل مدت کے لیے آسان اقساط پر قرضہ دیا جائے گا، جس سے کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنا گھر بنانا یا خریدنا ممکن ہوگا۔

Related Articles