ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل ، ٹرمپ

ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل ، ٹرمپ

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر منحصر ہے وہ ہمیشہ کیلئےختم ہونا چاہتا ہے یہ ڈیل ،یران کی لیڈر شپ تین سے چار حصوں میں تقسیم ہو چکی ، میں نہیں چاہتا کے ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں ۔

فلوریڈا میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ میڈیا کی منفی رپورٹنگ کے باوجود مجھے تاریخی فتح ملی ۔ایران ہم سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے اب اس کے پاس کچھ نہیں بچا ، ایران کی بحریہ اور فضائیہ اب نہیں رہی ، ایران سے ٹیلی فون پر بات چیت ہو رہی ہے ، چاہتے ہیں ایران مناسب تجاویز دے، میں نہیں چاہتا ایران کے پاس جوہری ہتھیار ہوں، نئی تجاویز سے خوش نہیں ہوں، ایران کی قیادت بہت کنفیوز ہے،کوئی کچھ کہتا ہے کوئی کچھ۔۔

انہوں نے کہا کہ صدارتی انتخا ب دوسری مرتبہ بھاری اکثریت سے جیتا ، ٹپس اور ٹائم پر بھی ٹیکس ختم کر دیا، سوشل سکیورٹی پر ٹیکس ختم کر دیا ، بائیڈ ن دور میں 25 ملین افراد غیر قانونی امریکہ میں داخل ہوئے

 یہ بھی پڑھیں ایران کے ساتھ فوجی محاذ آرائی اب ختم ہو چکی۔ ٹرمپ انتظامیہ

پاکستان کا ذکر تے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کی بہت عزت کرتے ہیں ، پاکستان کے وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی بہت عزت کرتا ہوں ،انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی جوان ہوں فیک نیوز اس پر بھی طنز کرے گا ، آج امریکہ کا سنہری دور ہے ، الحان عمرجیسے لوگ فراڈ ہیں ملک سے باہر کریں  گے ، ہم امریکہ کی گولڈ ایج سے گزر رہے ہیں ، امریکہ میں ادویات کی قیمتیں اب بھی کم ہیں ، ٹرمپ نے کہا کہ صدارت کے لیے ذہین آزمائش کا امتحان پاس کیا ، سب کو ایسا کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بائیڈن نے دھاندلی کر کے الیکشن جیتا۔

editor

Related Articles