امریکہ کا ایران ایرانی معیشت کے گرد گھیرا تنگ ،مزیدپابندیاں عائد

امریکہ کا ایران ایرانی معیشت کے گرد گھیرا تنگ ،مزیدپابندیاں عائد

امریکا نے ایران کے خلاف دباؤ مزید بڑھاتے ہوئے چھ ایرانی شہریوں، اکیس کمپنیوں اور ایک بحری جہاز پر نئی پابندیاں عائد کر دی ہیں جسے خطے کی بدلتی صورتحال میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ اقدام ایران کے مالیاتی اور تجارتی نیٹ ورکس کو محدود کرنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ ان پابندیوں کا ہدف ایسے افراد اور ادارے ہیں جو مبینہ طور پر توانائی کے شعبے سمیت حساس سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان نئی پابندیوں کے ذریعے ایران کی بین الاقوامی مالیاتی نظام تک رسائی مزید مشکل بنائی جائے گی اور اس کی اقتصادی سرگرمیوں پر دباؤ میں اضافہ کیا جائے گا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اقدام ایران کی ان سرگرمیوں کو روکنے کے لیے ہے جنہیں واشنگٹن خطے کے استحکام کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران پر معاشی دبائو ، امریکہ نے آئل ریفائنری ، درجنوں شپنگ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دیں

تازہ پابندیوں میں ایک بحری جہاز کو بھی شامل کیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ ایران سے متعلق تجارتی یا توانائی کی ترسیل میں کردار ادا کر رہا تھا۔دوسری جانب امریکی وزارت خزانہ نے عندیہ دیا ہے کہ بعض چینی کمپنیوں اور افراد کو بھی اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے

تاہم اس حوالے سے مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ مبصرین کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ایران کی معیشت پر مزید دباؤ بڑھے گا بلکہ عالمی سطح پر توانائی اور تجارت کے شعبوں میں بھی اس کے اثرات محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکا ماضی میں بھی ایران کی تیل کی برآمدات اور شپنگ نیٹ ورک کو محدود کرنے کے لیے اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کرتا رہا ہے۔

editor

Related Articles