مشرق وسطیٰ میں اتحادی ممالک کیلئے بڑا دفاعی معاہدہ، کون کون سے ممالک شامل ہیں؟

مشرق وسطیٰ میں اتحادی ممالک کیلئے بڑا دفاعی معاہدہ، کون کون سے ممالک شامل ہیں؟

امریکا نے مشرق وسطیٰ میں اپنے اتحادی ممالک کے لیے ایک بڑا دفاعی معاہدہ منظور کرتے ہوئے 8.6 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے جدید فوجی ساز و سامان کی فروخت کی اجازت دے دی ہے۔ اس اقدام کے تحت اسرائیل، قطر، کویت اور متحدہ عرب امارات کو جدید دفاعی نظام اور عسکری ساز و سامان فراہم کیا جائے گا۔

امریکا کے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دفاعی معاہدہ خطے میں امریکی اتحادیوں کی سیکیورٹی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق فراہم کیا جانے والا ساز و سامان جدید دفاعی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہوگا، جس سے ان ممالک کی دفاعی تیاریوں میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں :ایران نے امریکہ کی جنگ بندی کی تجاویز مسترد کر دیں: تہران کی جانب سے 5 سخت شرائط کا اعلان

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی پہلے ہی بلند سطح پر ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ برسوں میں ایران کے ساتھ تناؤ، میزائل اور ڈرون حملوں کے خدشات اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال نے خلیجی ممالک کو دفاعی نظام مضبوط بنانے پر مجبور کیا ہے۔

دوسری جانب سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اسلحے کی اس بڑے پیمانے پر فروخت سے خطے میں طاقت کا توازن مزید متاثر ہو سکتا ہے اور پہلے سے جاری کشیدگی میں اضافہ بھی ممکن ہے۔ امریکی صدر نے اس موقع پر ایران کے ساتھ جاری رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ تہران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، تاہم کسی بھی ممکنہ معاہدے کے حوالے سے ابھی غیر یقینی صورتحال موجود ہے۔

editor

Related Articles