ڈونلڈ ٹرمپ کا آج سےآبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ کا آج سےآبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان

 امریکی صدر ٹرمپ نے  کہا ہے کہ دنیا کے کچھ ممالک نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز میں پھنسے اپنے جہازوں کو نکالنے میں مدد فراہم کرے، جس پر امریکہ پیر کی صبح سے اس حوالے سے عملی اقدامات شروع کرے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ  نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ   ان ممالک کا مؤقف ہے کہ جب تک آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے مکمل طور پر محفوظ نہیں ہو جاتی ان کے جہاز واپس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  جہازوں کی محفوظ نقل و حرکت کے اس عمل کو “پراجیکٹ فریڈم” کا نام دیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ آغاز مشرقِ وسطیٰ کے وقت کے مطابق پیر کی صبح سے ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں  ایران پر دوبارہ حملے کے امکانات موجود ،ہماری ایران کی ناکہ بندی دوستانہ ہے، ٹرمپ

امریکی صدرنے کہا کہ  یہ وہ ممالک ہیں جو مشرقِ وسطیٰ میں جاری حالیہ تنازع کا حصہ نہیں اور ان کے جہاز محض حالات کے باعث وہاں پھنس گئے ہیں۔ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت دی ہے کہ متعلقہ ممالک کو یقین دہانی کرائی جائے کہ امریکہ ان کے جہازوں اور عملے کو بحفاظت آبنائے ہرمز سے نکالنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ امریکی صدر ڈونڈ ٹرمپ نے کہا کہ  اقدام کا مقصد ان کمپنیوں اور ممالک کو ریلیف دینا ہے جنہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا بلکہ وہ موجودہ صورتحال سے متاثر ہوئے ہیں۔

ایران سے متعلق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے نمائندے ایران کے ساتھ مثبت بات چیت میں مصروف ہیں، اور یہ سفارتی عمل تمام فریقین کے لیے انتہائی مثبت نتائج کا باعث بن سکتا ہے

editor

Related Articles