پی ایس ایل ،سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ،بابر اعظم بہترین بیٹرقرار

پی ایس ایل ،سفیان مقیم پلیئر آف دی ٹورنامنٹ ،بابر اعظم بہترین بیٹرقرار

بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل مقابلے میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگز مین کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کپتان بابر اعظم پورے ایونٹ میں شاندار فارم میں نظر آئے اور مجموعی طور پر 588 رنز بنا کر بہترین بلے باز قرار پائے۔ انہیں اس کارکردگی پر گولڈن بیٹ اور حنیف محمد کیپ سے بھی نوازا گیا۔

ٹورنامنٹ میں پشاور زلمی کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی عمدہ کارکردگی دکھائی۔ فرحان یوسف کو بہترین فیلڈر کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل کیا۔ اسی طرح سفیان مقیم کو پورے ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، جنہوں نے 22 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں فضل محمود کیپ سے بھی نوازا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :بابر اعظم نے پی ایس ایل میں ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

وکٹ کیپنگ کے شعبے میں کوشل مینڈس نے بہترین کارکردگی دکھائی اور بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔ حنین شاہ کو ابھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ آصف یعقوب کو بہترین امپائر کا اعزاز ملا۔ حیدرآباد کنگز مین کی ٹیم کو کھیل کے بہترین جذبے پر اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ دیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں : پی ایس ایل فائنل، پشاور زلمی دوسری بار چیمپئن بن گئی 

میچ کے بعد ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو پیش کی۔ بابر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی ٹیم اور شائقین دونوں کے لیے ایک یادگار لمحہ ہے۔ ان کے مطابق ٹیم نے ہر میچ کے لیے الگ حکمت عملی اپنائی جس کی وجہ سے تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل ہوئیں اور آخرکار ٹائٹل اپنے نام کیا گیا۔

editor

Related Articles