کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، ماہرین کی شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں ، ماہرین کی شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

کراچی میں شدید گرمی سے شہری بلبلا اٹھے ، گرمی کے پیشِ نظر ماہرین نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کر دی۔

کراچی میں گرمی کے پیشِ نظر طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہری باہر کے کھانے اور مشروبات سے پرہیز کریں اور پانی ابال کر پیئیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر معیاری مشروبات اور کھانوں سے معدے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، گرمی کی شدت بڑھتے ہی مختلف انفیکشنز کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق خوشخبری سنا دی

انہوں نے کہا ہے کہ تیز دھوپ کے اوقات میں گھروں سے باہر نہ نکلیں، صبح 11 بجے سے دوپہر 3 بجے تک خود کو براہِ راست تپش سے بچائیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہلکے رنگ کے ڈھیلے کپڑے پہنیں اور باہر نکلتے وقت سر ڈھانپ لیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب  کراچی میں دو روز میں گرمی کی شدت  سے اموات بھی واقع ہوئی ہیں جہاں گرمی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد17  ہوچکی ہے۔

 

editor

Related Articles