ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت کیلئے نیا نظام متعارف

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت کیلئے نیا نظام متعارف

ایران نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران جہازوں کی آمد و رفت کو منظم کرنے کیلئے ایک نیا طریقہ کار متعارف کروایا ہے۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس نظام کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو فارسی خلیج سٹریٹ اتھارٹی سے منسلک ایک ای میل ایڈریس سے پیغام موصول ہوگا جس میں آمد و رفت کے قواعد و ضوابط سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :فرانس کا فوجی کارروائی سے انکار، امریکہ و ایران پر آبنائے ہرمز ہم آہنگی سے کھولنے پر زور

اس کے بعد جہازوں کو ان ضوابط پر عمل کرنا لازم ہوگا، جس کے بعد ہی انہیں گزرنے کی اجازت دی جائے گی ، یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک پر اپنا کنٹرول سخت کر رہا ہے۔

دوسری جانب برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق  پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ان جہازوں کے خلاف ’فیصلہ کن کارروائی‘ کی جائے گی جو ایران کے تجویز کردہ راستے کے علاوہ دیگر راستے استعمال کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران جنگ اگلے سال تک جاری رہی تو حالات مزید بدتر ہوسکتے ہیں، آئی ایم ایف کا انتباہ

واضح رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کے نتیجے میں کشیدگی میں اضافہ اور بحری راستے تک رسائی کے حوالے سے متضاد اقدامات دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

editor

Related Articles