بھارتی شادی کی ایک تقریب اس وقت سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی جب ایک دولہے کی بڑی ڈیمانڈ مزاح اور طنز کا دلچسپ منظر بن گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دولہے نے شادی کے موقع پر بطور تحفہ ایک سیاہ سکارپیو ایس یو وی گاڑی کی فرمائش کی تھی، تاہم مالی حدود اور فیملی کے فیصلے کے باعث انہیں اصل گاڑی کے بجائے ایک کھلونا اسکوپیو دے دیا گیا۔
یہ منظر دیکھ کر نہ صرف شادی میں موجود مہمان حیران رہ گئے بلکہ ماحول بھی ہنسی مذاق میں بدل گیا۔ ویڈیو میں دولہے کے ردعمل نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی۔
یہ کلپ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جہاں صارفین ایک طرف اس مزاحیہ لمحے کو انجوائے کر رہے ہیں، تو دوسری طرف کچھ لوگ اسے جہیز اور غیر ضروری توقعات جیسے سنجیدہ سماجی مسئلے کی طرف ایک طنزیہ اشارہ بھی قرار دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کا کہنا ہے کہ بعض اوقات حالات کی سنگینی کو ہلکے پھلکے انداز میں دکھانا ہی سب سے مؤثر پیغام بن جاتا ہے۔یہ واقعہ ایک بار پھر اس بحث کو تازہ کر گیا ہے کہ شادیوں میں بڑھتی ہوئی مہنگی توقعات اور دباؤ کے درمیان لوگ مزاح کے ذریعے کیسے صورتحال کو سنبھالتے ہیں۔