انسانی بھنوؤں اور مونچھوں جیسی شکل والی بلی

انسانی بھنوؤں اور مونچھوں جیسی شکل والی بلی

ایک بلی اپنی منفرد شکل و صورت کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس کے چہرے پر قدرتی نشانات بالکل انسانی بھنوؤں اور چھوٹی مونچھوں جیسے دکھائی دیتے ہیں۔

بلی کے چہرے پر موجود یہ قدرتی نایاب نشانات اسے ایک دلچسپ اور کارٹون کردار جیسا انداز دیتے ہیں، جس نے انٹرنیٹ صارفین اور جانوروں سے محبت کرنے والوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :نو کزنز نے جہیز کے بغیر نکاح کر کے نئی مثال قائم کر دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تمام نشانات مکمل طور پر قدرتی ہیں اور کسی قسم کی ایڈیٹنگ یا رنگ کاری کا نتیجہ نہیں۔ سوشل میڈیا صارفین بلی کے انداز کا موازنہ مختلف تاریخی شخصیات اور فلمی کرداروں سے بھی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سکارپیو گاڑی مانگی تھی، کھلونا مل گیا،شادی کی تقریب میں دلچسپ موڑ

وائرل تصاویر اور ویڈیوز پر ہزاروں تبصرے سامنے آ چکے ہیں، جہاں لوگ اس بلی کو ’سب سے ایکسپریسیو کیٹ‘ قرار دے رہے ہیں۔

یہ دلچسپ واقعہ ایک بار پھر یہ ثابت کرتا ہے کہ قدرت اور جینیاتی اتفاق بعض اوقات ایسی حیران کن تخلیقات سامنے لے آتے ہیں جو انسانوں کو حیران بھی کرتی ہیں اور محظوظ بھی۔

editor

Related Articles