ایران کے سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی

ایران کے سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر تمام حالات و پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں، اور  سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے۔

اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجویز کے بارے میں واشنگٹن کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد ورفت کیلئے نیا نظام متعارف

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔

دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اگر امریکا غیر منصفانہ شرائط، دھمکی آمیز رویہ اور اشتعال انگیز اقدامات ترک کردے تو ایران سفارت کاری اور مذاکرات کا راستہ اپنانے کیلئے تیار ہے۔

ادھر امریکی حکام اور وائٹ ہاؤس سے قریبی ذرائع کا دعویٰ تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے باضابطہ خاتمے اور نئے ایٹمی مذاکراتی فریم ورک پر اتفاق کیلئے ایک صفحے پر مشتمل مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) تیار کرلی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :سفارتی حل کیلئے تیار ، آبنائے ہرمز کی مکمل بحالی کیلئے امریکا کو پابندیاں ختم کرنا ہونگی، ایرانی صدر

علاوہ ازیں صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ ایک ہفتے کے اندر طے پاسکتا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے جلد معاہدہ نہیں کرتا تو امریکا مزید حملے کرسکتا ہے۔

editor

Related Articles