آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، 20کلوکا تھیلا کتنے کا ہوگیا؟

آٹے کی قیمت میں بڑا اضافہ ، 20کلوکا تھیلا کتنے کا ہوگیا؟

ملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلور ملز کی جانب سے گندم کی نئی فصل کے آٹے کی سپلائی مارکیٹ میں پہنچنے کے بعد قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے باعث عام صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 107 روپے اضافہ کیا گیا ہے،  نئی قیمتوں کے بعد اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 1012 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی 210 روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد یہ تھیلا 2020 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ، گھی، کوکنگ آئل اور آٹے کی قیمتیں بے قابو

تاجروں کا کہنا ہے کہ گندم کی نئی فصل کی سپلائی کے باوجود قیمتوں میں اضافے نے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،  شہریوں کے مطابق پہلے ہی مہنگائی کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا تھا جبکہ آٹے کی قیمت بڑھنے سے روزمرہ زندگی مزید متاثر ہوگی۔

مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عام آدمی کے بجٹ پر براہ راست اثر ڈال رہا ہے کیونکہ آٹا ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے۔ قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو سب سے زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شہری حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام کو مزید مالی دباؤ سے بچایا جا سکے۔ دوسری جانب دکانداروں کا کہنا ہے کہ اگر گندم اور سپلائی کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوا تو آنے والے دنوں میں قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ بھی موجود ہے۔

editor

Related Articles