نیدرلینڈز میں انوکھی پین کلر آئس کریم

نیدرلینڈز میں انوکھی پین کلر آئس کریم

نیدرلینڈز میں چند آئس کریم شاپس نے ایک منفرد اور حیران کن تجربہ کیا، جہاں ونیلا آئس کریم میں معمولی مقدار میں پیراسیٹامول شامل کر کے اسے مزاحیہ انداز میں ’’ہینگ اوور آئس کریم‘‘ کا نام دیا گیا۔

اس منفرد تصور کا مقصد یہ بتایا گیا کہ لوگ میٹھا کھانے کے ساتھ ہلکے سر درد سے بھی کچھ آرام محسوس کر سکیں۔ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آتے ہی صارفین کی بڑی تعداد نے دلچسپی ظاہر کی اور ’پین کلر آئس کریم‘ تیزی سے وائرل موضوع بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد کے بحریہ انکلیو میں بندروں کی آمد، رہائشی پریشان

تاہم یہ تجربہ زیادہ دیر تک جاری نہ رہ سکا۔صحت کے حکام نے جلد ہی اس معاملے پر نوٹس لیا اور خبردار کیا کہ دوا کو خوراک میں شامل کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس طرح لوگ انجانے میں ضرورت سے زیادہ دوا استعمال کر سکتے ہیں، جو صحت کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ ادویات اور عام خوراک کو اس انداز میں ملانا طبی اصولوں کے خلاف ہے، خاص طور پر جب لوگ اس کی مقدار اور اثرات سے پوری طرح آگاہ نہ ہوں۔اگرچہ یہ تصور دلچسپ ضرور تھا، لیکن ماہرین نے یاد دلایا کہ کسی بھی دوا کو تفریح یا عام خوراک کا حصہ بنانا سنگین نتائج پیدا کر سکتا ہے۔

editor

Related Articles