وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا، کروڑں روپے کا ریلیف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے حق میں لاہور ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا، کروڑں روپے کا ریلیف

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب کیس میں بطور گارنٹی جمع کروائے گئے 7 کروڑ روپے واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران قومی احتساب بیورو (نیب) کے وکیل نے عدالت میں بیانِ حلفی جمع کروایا جس میں درخواست واپس لینے سے متعلق مؤقف اختیار کیا گیا۔

عدالت میں مریم نواز کی جانب سے وکیل جاوید ارشد بھٹی ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکہ اسسٹنٹ ڈپٹی اٹارنی جنرل رفاقت ڈوگر اور پراسیکیوٹر فاطمہ شاہد بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز خطرے میں؟ عرب ممالک نے متبادل راستہ ڈھونڈ لیا، سامان گوادر پورٹ منتقل ہونا شروع

سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں 7 کروڑ روپے بطور گارنٹی لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائے گئے تھے۔ بعد ازاں نیب کی جانب سے شوگر ملز کیس ختم کر دیا گیا، اس لیے عدالت سے استدعا کی گئی کہ جمع شدہ رقم واپس کرنے کا حکم جاری کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست منظور کرتے ہوئے 7 کروڑ روپے مریم نواز کو واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

قانونی ماہرین کے مطابق یہ فیصلہ چوہدری شوگر ملز کیس کے قانونی پہلوؤں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیاسی حلقوں میں بھی فیصلے پر مختلف ردعمل سامنے آنے کا امکان ہے۔

editor

Related Articles