پنجاب حکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

پنجاب حکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

 محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

رواں برس پنجاب حکومت نے 3 ماہ سے زائد کی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے ،اس حوالے سے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات  نے بتایا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 22 مئی جمعہ سے ہوگا۔

وزیرِ تعلیم پنجاب نے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول 24 اگست کو کھلیں گے .

رانا سکندر حیات کے مطابق پنجاب کابینہ کی جانب سے گرمیوں کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔

عام تعلیمی کیلنڈر کے مطابق گرمیوں کی تعطیلات یکم جون سے شروع ہوتی ہیں ، تاہم اس سال عید الاضحی کی چھٹیوں کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے جس کا آغاز 27 مئی سے متوقع ہے تاہم موسم کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے ۔

یار رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔

editor

Related Articles